۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
لکھنو میں طالبات کے لئے تربیت مبلغات کے عنوان سے ۱۵ روزہ خصوصی ورکشاپ کا اہتمام

حوزہ/ المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبۂ ہندوستان کے شعبۂ ثقافت و تربیت اور رابطہ عام کےباھمی تعاون سےجامعۃ الزھراء (س) مفتی گنج لکھنو میں تربیت مبلغات کے عنوان سے خصوصی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبۂ ہندوستان کے شعبۂ ثقافت و تربیت اور رابطہ عام کےباھمی تعاون سےجامعۃ الزہراء (س) مفتی گنج لکھنو میں تربیت مبلغات کے عنوان سے خصوصی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں لکھنو میں موجود عالمات کے تجربات سے استفادہ کرنے کیلئے طالبات کی کثیر تعداد شریک ۔

یہ ورکشاپ 10جون 2023مطابق20 ذیقعدہ 1444ھ سے 24 جون2023 مطابق 5 ذی الحجہ1444ھ تک جامعۃ الزہرا مفتی لکھنؤ میں جاری رہے گی۔

اس ورکشاپ میں سیتاپور،اعظم گڑھ، جونپور، الہ آباد اور احمدآباد کے مدارس کی طالبات کے ساتھ جامعۃ الزہرا مفتی گنج کی طالبات نے بھی حصہ لیا۔

معتبر اساتید کے زیر نظر اس ورکشاپ میں عملی تمرینات مباحثہ اور مطالعہ کا معقول انتظام کیا گیا ہے۔

اس ورکشاپ میں ستر کے قریب طالبات نے حصہ لیا ۔ قیام و طعام کے بند و بست کے علاوہ سفر خرچ کی سہولت کا بھی معقول اہتمام کیا گیا ہے۔

انشاءاللہ ۲۴ جون ۲۰۲۳ مطابق ۵ ذی الحجہ ۱۴۴۴ کو اس ورکشاپ کی اختتامی تقریب منعقد ہوگی۔ جس میں بہتر کارکردگی پر طالبات اور ان کے اساتید کو نفیس انعامات سے نوازا جائے گا۔

اس تقریب میں مسئولان نمائندگی جامعۃ المصطفی کے علاوہ سربراہ نمائندگی حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین حاج آقای رضا شاکری زید عزہ کی آمد متوقع ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .